یواین آئی
سری نگر؍؍سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر اور سی آئی ڈی کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل رشمی رنجن سوین جموں وکشمیر کے نئے ڈئریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے عہدے پر براجمان ہونے والے ہیں۔وہ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی جگہ لے رہیں جو ماہ رواں کی 31 تاریخ ریٹائر ہونے والے ہیں۔وزارت امور داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ شری آر آر سوین، آئی پی ایس، جو اس وقت سی آئی ڈی جموں و کشمیر کے خصوصی ڈی جی کے طور پر تعینات ہیں، اگلے احکامات تک یکم نومبر 2023 سے جموں وکشمیر کے انچارج ڈائریکٹر جنرل پولیس کا اضافی عہدہ بھی سنبھالیں گے’۔بتادیں کہ آر آر سوین قبل ازیں سری نگر اور رام بن اضلاع میں بحیثیت ایس ایس پی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔