طلباء نے منعقدہ سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیا
لازوال ڈیسک
سانبہ// گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور نے چار سال قبل جموں و کشمیر کے بطور یونین ٹیریٹری بننے کے بعد سے ہونے والی مثبت تبدیلیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ‘یونین ٹیریٹری یوم تاسیس’منایا۔وہیں کالج کی ثقافتی کمیٹی نے این ایس ایس یونٹ خدمت کے تعاون سے جموں و کشمیر کی بطوریوٹی تشکیل کے بعد کی ترقی کو ظاہر کرنے کے لیے انٹرا کالج سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منظم کیا۔ وہیںکالج کے طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام کی صدارت ایس ڈی ایم وجئے پور راجیش کمار عتری نے کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو بطور یو ٹی بنانے پر سب کو مبارکباد دی اور ان چار سالوں میں جموں و کشمیر میں ہونے والے مختلف پروجیکٹوں اور پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات کے استعمال کی لعنت اور اس پر قابو پانے کے طریقوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو ووٹر کے طور پر اندراج کرنے اور اپنی حکومت کو جمہوری طریقے سے منتخب کرکے اپنا فرض ادا کرنے کی ترغیب دی۔قبل ازیں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر (پروفیسر) وندنا گپتا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اس کے بعد مہمان خصوصی کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔اس تقریب میں ویڈیو گرافی، فوٹو گرافی، مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلے ہوئے جس میں کالج کے 50 سے زائد طلبا ء نے حصہ لیا۔