عوام کانگریس کو ایک موقع فراہم کرے تاکہ ملک کی بہترین قیادت ہوسکے:شاہنواز چوہدری
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کی یوتھ اکائی نے یہاں لوک سبھا انتخابات میں اننت ناگ کی عوام سے فیصلہ کن منڈیٹ کی اپیل کی۔وہیں اننت ناگ میں لوک سبھا امیدوار کے حق میں مہم کے دوران ڈاکٹر شکیل احمد خان اے آئی سی سی سیکریٹری نے کہا کہ ہم کانگریس کے حق میں عوام سے فیصلہ کن منڈیٹ طلب کر رہے ہیں ۔انہوں مزید کہا کہ یہ کانگریس کا دور اقتدار میں متاثر کن ترقیاتی کام ہوئے اور یہ ہی وہ جماعت تھی جس نے سیلاب جیسی صورتحال میں عوام کی مشکلات میں کارہائے نمایاں انجام دئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت انتخابات کے دور میں کئے گئے وعدوں کو وفا نہیں کر سکی ۔موصوف نے کہا کہ بھاجپا حکومت نے نہ صر ف انتخابی منشور کو نظر انداز کیا ہے بالکہ عام عوام کی خواہشات کو نظر انداز کیا ہے ۔اس موقع پر جے کے پی سی سی جنرل سیکریٹری ہلال شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنے حلقہ انتخابات کو نظر انداز کیا ۔وہیں جے کے پی سی سی جنرل سیکریٹری شاہنواز چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت نے 2006اور 2008کے درمیان ریاست کی ہر ممکن ترقی کی ۔موصوف نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کانگریس کو ایک موقع فراہم کرنا چاہئے تاکہ ملک کی بہترین قیادت ہوسکے۔وہیں ریاست کو ترقیاتی پٹری پر چڑھانے کیلئے جے کے پی وائی سی صدر ادھے بھانو چب نے کہا کہ یہ کانگریس جماعت ہی تھی جس نے ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں خواتین کو تینتیس فیصد رزرویشن اور بارھوین جماعت تک کی مفت تعلیم کو شامل کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل کی وہیں تقریب میں اعجاز چوہدری، جے کے پی وائی سی نائب صدر، ساحل سنگھ لنگہے جے کے پی وائی سی سیکریٹری،سلمان۔ مزمل اور عامر شامل تھے۔