سرکا کا صفائی ابھیان بلکل فعل صرف کاغزوں اور تصویروں تک محدود

0
0

تحصیل منڈی میں پلاسٹک بیلنگ مشین ایک سال سے لاوارث
ریاض ملک
منڈی؍؍سرکار کی جانب سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرہ رکھنے اور پلاسٹک سے پاک صاف رکھنے کے لئے مہیم چلائی جارہی ہے۔ اب تک کے زمینی حقائق کے مطابق سرکار کی جانب سے چلایاجانے والا سوچھ بھارت ابھیان انتظامیہ کے ہاتھوں بلکل فعل ہوچکاہے۔ اب حالت یہ ہے کہ ابھیان صرف کاغذوں اور نمائیش تک ہی محدود ہوکر رہ گیاہے۔لاکھوں مالیت کی "پلاسٹک بیلنگ مشین” گزشتہ ایک سال سے زنگ آلودہ ہورہی ہے۔ جس کو ابھی تک مقصد کے تحت استعمال میں نہیں لایاگیاہے۔ تحصیل کمپلکس کے سامنے جہاں محکمہ دیہی ترقی کا بلاک دفتر بھی ہے۔کے سامنے "پلاسٹک بیلنگ مشین”گزشتہ ایک سال کے زائید عرصہ سے پڑی ہوئی ہے۔ اگرچہ لاکھوں روپیہ کی لاگت سے یہاں پلاسٹک کو کاآمد بنانے کی غرض سے یہاں لایاگیاتھا۔تاکہ عوامِ منڈی کو پلاسٹک سے نجات دلائی جاسکے۔ لیکن گزشتہ ایک سال سے تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تحصیل انتظامیہ کے ناک کے نیچے پڑی مشین زنگ آلودہ ہورہی ہے۔ جس کو لیکر لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ سرکار کا سوچھ بھارت ابھیان صرف تصاویر اور نمائیش کے ساتھ ساتھ کاغذوں تک ہی محدود ہے۔زمینی حقائیق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ اس حوالے سے سرپنچ بشیر احمد و نائب سرپنچ فرید احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر پڑی لاکھوں روپے کی "پلاسٹک بیلنگ مشین” عوام کے کسی کام کی نہیں ہے۔ کیونکہ اس مشین کو عوامی مفاد کے لئے لایا گیا تھا جس سے منڈی کے متعدد مقامات پر پڑے پلاسٹک سے جہاں کئی بیماریوں سے لوگ جھونج رہی ہے اس سے لوگوں کو راحت مل سکے۔ لیکن بدقسمتی سے "پلاسٹک بیلنگ مشین” صرف یہاں سجاوٹ کے لیے لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے جو اس طرح زیاں ہورہا ہے انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مشین دن بدن زنگ آلودہ ہورہی ہے۔ مشین خراب ہونے کے بعد اسی طرح کباڑ میں بیچ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کے مختلف مقامات پر پلاسٹک پڑا ہوا ہے اور جس مقصد کے لئے یہ مشین لائی گئی تھی۔ اْس کیلیے اس مشین کو لگانا مقصود تھا۔ تاکہ پلاسٹک کے سبب پھیلنے والی بیماریوں سے عوامِ کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر اور ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس مشین کو عوامی مفاد کے لئے استعمال میں لایا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ پلاسٹک سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ ہوسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا