محکمہ کے ملازمین کی بھرپور شرکت کے ساتھ دفتر کے احاطے میں صفائی کی گئی
ؒؒؒؒؒلازوال ڈیسک
جموں//سوچھتا پکھواڑہ اور سوچھتا ہی سیوا مہم کے سلسلے میں اور یو ٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے سلسلے میں، آج یہاںمحکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے یہاں اپنے دفتر کے احاطے میں ڈی آئی پی آر جوائنٹ کی رہنمائی میں ایک جامع صفائی مہم چلائی۔ وہیںڈائریکٹر جموں اتل گپتاجوائنٹ ڈائریکٹر نریش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹر وکاس شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی دھرمپال، ڈپٹی ڈائریکٹر (سنٹرل) سنیل کمار کے ساتھ انفارمیشن افسران اور دیگر عملہ کے ارکان نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔محکمہ کے ملازمین کی بھرپور شرکت کے ساتھ دفتر کے احاطے میں اور اطراف میں صفائی مہم چلائی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر نے ایک خوشحال معاشرے کے لیے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معاشرے کو صفائی کی ثقافت کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ایک معیار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے محکمے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔