لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آج چیمبر ہاؤس میں محکمہ پولیس کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ونود کمار، آئی پی ایس ایس ایس پی جموں، چندن کوہلی، آئی پی ایس ڈپٹی سیکریٹری کابینہ سکریٹریٹ، نئی دہلی اورفیصل قریشی، ایس ایس پی ٹریفک جے کے پی ایس بھی موجود تھے۔شروع میں ارون گپتا نے انٹرایکٹو سیشن میں موجود معززین کا خیرمقدم کیا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات اورتعاون کو بھی یاد کیا خاص طور پر کوویڈ کی مدت اور پوسٹ کووڈ کی مدت کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدکے پولیس کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے مثبت کردار کی وجہ سے محکمہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور محکمہ پولیس نے متعدد عسکریت پسندوں اور مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے زمینی کارکنوں کو ختم/گرفتار کرنے کے علاوہ مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ارون گپتا نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کچھ عرصے کے دوران عام عوام اور محکمہ پولیس کے درمیان تعلقات خوشگوار اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر مبنی رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے تعلقات برقرار رہیں گے۔اس کے بعد ارون گپتا نے چندن کوہلی، آئی پی ایس، بحیثیت ایس ایس پی جموں کی خدمات کو بھی یاد کیااور کہا کہ ان کے دور میں جموں میں جرائم کا گراف کافی نیچے آیا ۔ارون گپتا نے بھی ونود کمار، آئی پی ایس کا استقبال کیااورکہاکہ انہوں نے ایس ایس پی جموں کا چارج سنبھالاہے اورہمیں امید ہے کہ ایس ایس پی جموں کی حیثیت سے ان کے دور میں عوام اور محکمہ پولیس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔