سولہ کور سگنل رجمنٹ نے پلاٹینم جوبلی کے موقع پرسائیکل مہم کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
نگروٹہ ؍؍ایڈونچر ایک ایسا پہلو ہے جس کے لیے جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی تندرستی اور مضبوطی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس پہلو کی مثال 16 کور سگنل رجمنٹ کے تمام رینک کے ذریعے دی جا رہی ہے، کیونکہ انہوں نے رجمنٹ کی پلاٹینم جوبلی (1948-2023) کی یاد میں نگروٹہ سے کھردونگلا (لیہہ لداخ کے علاقے میں) تک سائیکلنگ مہم کا آغاز کیا۔گزشتہ 75 سالوں کے شاندار اعزازات اور ہمدردی اور اسپرٹ-ڈی-کور کے مظاہرے کی بھرپور تفصیل میں، سائیکل مہم کو جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور نے 25 اکتوبر 2023 کو، نگروٹہ ملٹری اسٹیشن سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔واضح رہے مہم کا بنیادی مقصد علاقے کی ویر ناریوں اور جنگی ہیروز سے رابطہ قائم کرنا اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران ان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا