گندو بھلیسہ کے دوگرن باتھری میں اچانک چٹان کھسکنے سے ایک درجن رہائشی مکانات تباہ

0
0

مقامی انتظامیہ نے کچھ ماہ قبل مقامی لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کیا تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے دوگرن باتھری میں سموار کے روز صبح کے وقت اچانک چٹان کھسکنے سے جہاں ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات تباہ ہوئے ہیں وہیں قریب چھ دیگر مکانات کو بھی جزوی نقصان پہونچا ہے۔ اس دوران چٹان کھسکنے کی خبر پھیلتے ہی جہاں عام لوگ جائے واردات پر پہونچے وہیں ایس ڈی پی او گندو محمد نواز کھانڈے بھی پولیس عملہ ساتھ لے کر جائے واردات پر پہونچے اور تفصیلی طور مکانات کے نقصان کا موقع کیا۔ اس دوران پولیس چوکی کاہرہ سے بھی پولیس عملہ چوکی افسر کاہرہ ویکرانت سنگھ کوتوال کی نگرانی میں موقع پر پہونچے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ رہائشی مکانات پوری طرح سے تباہ ہوئے ہیں مگر جانی نقصان سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل مقامی انتظامیہ نے وہاں کے بستی والوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا تھا اور ان کے رہن سہن کے لیے بھی انتظامیہ کئے تھے۔بھلیسہ کے دوگرن میں جن لوگوں کے مکانات پوری طرح سے تباہ ہوئے ہیں ان میں ہاشم دین ولد ،فروزدین، منظور احمد ولد ہاشم دین ،محمد شفیع ولد میر بخش ،گلاب دین ولد کریم بخش ،محمد موسیٰ ولد دلمیر چودھری، نواب دین ولد دلمیر ،چودھری عبدالرشید ولد نواب دین، بشیر احمد ولد نواب دین، فرید احمد ولد نواب دین، محمد رفیق ولد حسین ،محمد غلام رسول ولد حسین محمد، محمد حسین ولد حسین محمد، نور جمال ولد لال محمد ،محمد شفیع ولد لال محمد شامل ہیں۔ جن کے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان میں حلیمہ بیگم زوجہ محمد صادق ،محمد صادق ولد عزیز محمد، عبدالحسین ولد محمد صادق ،محمد یوسف ولد عزیز محمد ،محمد ابراہیم ولد عزیز محمد، محمد مصطفیٰ ولد میر بخش شامل ہیں۔ اس موقع پر مقامی سماجی کارکنان نے گورنر انتظامیہ سے ان لوگوں کے حق میں معاوضہ فراہم کی مانگ کی ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا