سویڈن ناٹو کے رکن کی حیثیت سے ذمہ داری لینے کے لیے تیار

0
0

اسٹاک ہوم، // سویڈن شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے رکن کے طور پر ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس اتحاد میں تعاو ن کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔
سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے منگل کو ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینزا سٹولٹن برگ کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا’’ہمارے پاس منفرد صلاحیتیں ہیں کہ ہم اتحاد میں اپنا حصہ دے سکتے ہیں۔‘‘ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے دفتر کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نے ناٹو میں شامل ہونے کے لیے سویڈن کی درخواست کو منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو تجویز دی تھی۔ مسٹر اسٹولٹن برگ نے پہلے امید ظاہر کی تھی کہ اس عمل میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
واضح رہے کہ سویڈن نے فن لینڈ کے ساتھ مل کر مئی 2022 میں ناٹو کی درخواست جمع کرائی تھی، روس کی جانب سے یوکرین میں اپنی فوجی مہم شروع کرنے کے کئی ماہ بعد، اپریل 2023 میں فن لینڈ اس اتحاد کا رکن بن گیا تھا۔ سویڈن کی درخواست ابھی بھی ترکی اور ہنگری کی توثیق کے لئے التوا میں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا