کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے سڑک رابطہ لازمی:جان محمد

0
0

سرپنچ پنچائت تھرو اے 2نے نبارڈ اسکیم کے تحت چندر تا دھرناسی براستہ ہروگ سڑک کے کام کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍پنچائت تھرو اے 2کے سرپنچ جان محمد نے نبارڈ اسکیم کے تحت چندر تا دھرناسی براستہ ہروگ سڑک کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب سرپنچ تھرو اے2عبدالغنی چِب، نائب سرپنچ تھرو اے پریم سنگھ، اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ، اشتیاق احمد چوہدری جے ای ،پی ڈبلیو ڈی تھرو، ظفر اقبال، گربچن سنگھ بلاک صدرتھرو اپنی پارٹی ، عبدالحمید صدر ایس ٹی مورچہ اپنی پارٹی تھرو اور مقامی عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔وہیںپی آر آئی نمائندگان اور مقامی عوام نے سابق وزیر اعجاز احمد خان، مقامی سرپنچ جان محمد کا شکریہ ادا کیا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔سرپنچ جان محمد نے کہاکہ کسی بھی علاقے کی تعمیروترقی اورخوشحالی کیلئے سڑک رابطہ ہونالازمی ہے کیونکہ سڑک سے ہی ترقی کسی علاقے تک پہنچ سکتی ہے اور لوگ اپنامعیارِحیات بہتربنانے کیلئے سڑک رابطوں سے ہی اپنی منازل طے کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ سڑکوں کابہتررابطہ اُن کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے وہ متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سڑک منصوبے لائے اورعملائے جاسکیں اور سڑک رابطوں سے محروم علاقوں کو بھی سڑکوں کیساتھ جوڑاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا