علی شاہدؔ دلکش
۰۰۰
سب سے برتر وہ
سب میں یکتا اللہ ہے
سب سے بہتر وہ
سب کا محور وہ
خلقت چاروں جانب ہے
سب کا مرکز وہ
سب کا رازق تُو
دونوں جگ کا تُو داتا
سب کا خالق تُو
ّسب کا راجا ہے
کلمہ طیب سے سمجھو
جس کی پوجا ہے
ّسب یہ کہتا ہے
رکھوالا ہے سب کا جو
اللہ ، اللہ ہے