نعت رسول

0
0

 

 

 

 

سمیع احمد ثمر ، سارن بہار
۰۰۰۰۰
گئے عرش پر تاجدارِ مدینہ
کہ ہے جن کے دم سے بہارِ مدینہ
جہاں کی زمیں آسماں سے ہے افضل
ہے جنت سے بڑھ کر دیارِ مدینہ
مدینے کو دیکھوں میں آنکھوں سے اپنی
یہ جلوہ بنے یادگارِ مدینہ
وہاں ہوتی ہیں بارشیں رحمتوں کی
ہے رحمت سے بھیگا غبارِ مدینہ
جہاں میرے آقا ہیں آرام فرما
مرا دل ہوا ہے نثارِ مدینہ
معطر فضائیں ہیں شہرِ نبی کی
بیاں کیا ہو ہم سے وقارِ مدینہ
ثمر دونوں عالم میں رحمت کے پیکر
حبیبِ خدا شہر یارِ مدینہ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا