لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍کشتواڑ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ، ہندوستانی فوج نے کشتواڑ ضلع کے سنگ پور علاقے کی آبادی کے لیے ایک میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ وہیںکیمپ کے دوران ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے طبی آرائی اور مفت علاج کے ذریعے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا گیا۔اس تقریب میں محکمہ حیوانات کے ویٹرنری ڈاکٹروں اور فری لانسرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔دریںا ثناء کیمپ میں علاج معالجے کی فراہمی کے علاوہ مختلف بیماریوں اور طبی حالات کے بارے میں مکینوں میں شعور بیدار کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ تاہم ہندوستانی فوج کو گاؤں-سنگ پور اور آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کی صحت اور بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔واضح رہے میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ سے سنگ پور کے دیہاتوں سے 72 جانوروں اور مویشیوں کے ساتھ 376 شہریوں کا علاج کیا گیا۔