مشہور گلوکار بلراج اورانشو شرما نے اے آئی ڈی ایس سی میں سامعین کو مسحور کیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍نوراترا فیسٹیول 2023 کے ایک حصے کے طور پر آل انڈیا دیوشنل سانگ مقابلہ ایس ایم وی ڈی شرائن بورڈکے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ تاہم یہ سانگ مقابلہ آج اپنے تیسرے دن میں داخل ہوا۔اس موقع پرجوائنٹ ڈائرکٹر ٹورازم سنینا شرما مہمان خصوصی تھیں ۔اس دوران بلراج اور انشو شرما نے خصوصی طور پر سامعین کو مسحور کیا ۔دریں اثناء لداخ کے سٹینزین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ دوسری پوزیشن کٹرا کے آراو وزیر اور جموں کے راجیو یوگی نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن ادھم پور کی ونشیکا ڈوگرا اور جموں کی آیاتی شرما نے حاصل کی جنہیں نقد انعام سے نوازا گیا۔