سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر میں اپنے ہیڈ کوارٹروں اور تمام دفاتر میں صفائی مہم کا اِنعقاد کیا

0
0

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت دفاتر کی جگہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا کام جاری رہے گا:ڈاکٹر رشمی سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے جموں میں واقع اَپنے ہیڈ کوارٹر اورجموںو کشمیر یوٹی کے دیگر اَضلاع میں واقع مختلف فیلڈ دفاتر میں ’’ سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے تحت ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا اِنعقاد کیا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران نے جموں ہیڈکوارٹر میں اِس مہم کی قیادت کی۔’’ سوچھتا ہی سیوا ‘‘کی اہمیت کااعادہ کرتے ہوئے مختلف طبقوں کے افسران اور ملازمین کمپلیکس کے احاطے اور آس پاس کی صفائی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموںنمرتا ڈوگرہ اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ دفتر کے مختلف حصوں کا بھی معائینہ کیا اور تمام جاری فیس لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیاجو کہ وِزیٹروں کو بہتر دفتری ماحول فراہم کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے بیسمنٹ ائیریا، ڈیپارٹمنٹ کے سٹوروں اور کوریڈور ائیریا کا بھی دورہ کیا۔ اِس موقعہ پرکمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت دفاتر کی جگہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا کام جاری رہے گا۔ اُنہوں نے ہر کسی کی مجموعی ترقی میں حفظان صحت اور صاف ستھرا معاشرے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں محکمہ کے تمام افسران اورملازمین کے کردار پر زور دیا۔مہم کے دوران عملے نے پارک ائیریا سمیت سٹوروں، بیسمنٹ، کمپاؤنڈ کے احاطے کی صفائی کا کام کیا۔ اِسی طرح کی مشق جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف حصوں میں محکمے کے فیلڈ دفاتر کے ذریعے کی گئی۔ اَفسران نے رضاکارانہ طور پر مہم کے تحت اِردگرد اور اَپنے دفتر کے احاطے کو اندر اور باہر سے صاف کیا۔اِس مہم میں حصہ لینے کے لئے محکمانہ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو بنیادی طور پر عوامی اہمیت کی جگہوں، سڑکوں، پارکوں اور سٹیٹ ٹیکسز دفاترکے احاطے میں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حصہ لیں گی جہاں اَفسران اور ملازمین کوڑا کرکٹ جمع کرتے ہیں اور ٹھکانے لگاتے ہیں۔اَفسران کی جانب سے پلاسٹک اور دیگر غیر بائیوڈیگریڈیبل کوڑا کرکٹ کے مضر اثرات کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لئے بیداری سیشن بھی منعقد کئے گئے ۔ افسران نے روزمرہ کی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر زور دیا اور اَپنے اردگرد اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا