مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں :راہول گاندھی
یواین آئی
نئی دہلیکانگریس نے کہا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی نے سر ی لنکا میں آج ایسٹر کے تہوار کے موقع پر چرچ اور ہوٹلوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرین کے تئیں اپنی گہری تعزیت ظاہر کی۔ پارٹی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ "سری لنکا میں آج ایسٹر تہوار کے دن متعدد چرچ اور ہوٹلوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی خبر سے ہم انتہائی رنجیدہ ہیں ۔ ہم متاثرین کی اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں”۔ ایک ٹوئیٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ "میں کولمبو میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی خبر سے انتہائی رنجیدہ ہوں، جن میں 100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میں دہشت گردی کی وحشت ناک واردات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ میری تعزیتین متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے میں دعا گو ہوں”۔ واضح رہے کہ آج ایسٹر کے تہوار کے موقع پر راجدھانی کولمبو سمیت سری لنکا کے مختلف مقامات پر تین کیتھولک چرچ اور تین ہوٹلوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے بم دھماکوں میں 185 افراد ہلاک اور 400 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مجموعی چھ دھماکے ہوئے ، جن میں تین چرچ اور تین ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔