یو این آئی
نیویارک،// برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی باکسر کرافورڈ کے ہاتھوں اپنے اہم مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔امریکی شہر نیویارک میں 31سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور امریکی باکسر کرافورڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں میں سے کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا اور آخر کار 6 را¶نڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکی باکسر کرافورڈ ٹیکنیکل ناک آ¶ٹ کی بنیاد پر فاتح قرار پائے ۔عامر خان اور باکسر کرافورڈ کی فائٹ کا اسکور46- 48 رہا اور یوں کرافورڈ نے کیرئیر کی 35ویں فائٹ جیتی۔ عامر خان نے شکست پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کرافورڈ سے فائٹ دلچسپ رہی، مقابلہ جیتنے کیلئے پرامید تھا تاہم مضبوط کم بیک کروں گا۔ایتھنز اولمپکس 2004 کے سلور میڈلسٹ عامر خان اپنے گزشتہ 4مقابلوں میں سے 2میں کامیاب رہے اور2میں انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔ 31سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ اب تک ناقابل شکست ہیں اور تین ویٹ ڈویژن کے ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز رکھتے ہیں۔فائٹ کی ابتدا سے ہی امریکی باکسر عامر خان پر حاوی نظر آئے اور اور ایک موقع پر کرافورڈ نے انہیں زمین بوس کردیا۔تیسرے را¶نڈ میں عامر خان نے کم بیک کیا لیکن چھٹے را¶نڈ میں عامر خان کو غلط جگہ مکا لگا جس کے باعث وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے ۔ٹیرنس کرافورڈ کو ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔شکست کے بعد عامر خان نے اپنے فینز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے کیریئر کی 35 ویں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عامر خان کو اپنے کیریئر میں پانچویں مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔یو این آئی