گوجری زبان اور ادب کے لیے اقبال عظیم چوہدری کی زندگی اور

0
0

شراکت پر 2 روزہ سیمینار جے کے اے اے سی ایلجموں میں شروع ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (جے کے اے سی ایل) نے آج جموں میں جے کے اے سی ایل کے احاطے میں گوجری زبان اور ادب کے لیے اقبال عظیم چودھری کی زندگی اور ان کی شراکت پر 2 روزہ سیمینار کا کامیابی سے آغاز کیا ہے۔ اس تقریب کا افتتاح جی ڈی طاہر، سابق ڈائریکٹر دوردرشن سری نگر اور پدم شری ڈاکٹر جتیندر اودھم پوری، سابق ڈائریکٹر اے آئی آر، جموں نے ڈاکٹر شاہنواز، ایڈیٹر اور گوجری ونگ جے کے اے سی ایل کے سربراہ کی موجودگی میںکیا۔وہیںڈاکٹر شاہنواز، ایڈیٹر اور گوجری ونگ کے سربراہ جے کے اے اے سی ایل نے بھرت سنگھ (جے کے اے ایس)، سکریٹری جے کے اے سی ایل کی جانب سے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے کے اے سی ایل بھرت سنگھ کی قیادت میںجموں و کشمیر میں گوجری زبان کے تحفظ اور ترقی کے لیے قابل ستائش کام کر رہی ہے۔اس کے بعد مہمان خصوصی پدم شری ڈاکٹر جتیندر اودھم پوری نے جموں و کشمیر کے ادب اور ثقافت کو فروغ دینے میں جے کے اے سی ایل کی کوششوں کی تعریف کی۔تاہم اپنے صدارتی خطاب میں جی ڈی طاہر نے جے کے اے اے سی ایل کے کردار کو سراہتے ہوئے خاص طور پر سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل بھرت سنگھ کی قیادت میںگوجری ادب اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سراہنا کی۔دریں اثناء افتتاحی تقریب کے بعد پیپر ریڈنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں محققین نے اقبال عظیم چوہدری کی زندگی اور ان کی خدمات پر مقالے پیش کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا