سری لنکا کو ہر مدد کا یقین دلایا

0
0

دہشت گرد ہر دن کہیں نہ کہیں خونی کھیل کھیل رہے ہیں:مودی
یواین آئی

نئی دہلی/چتوڑگڑھوزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کے اس لمحہ میں ہندستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ہر مدد کے لئے تیار ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سی پی جوشی کی حمایت میں منعقدہ عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ایسٹر کے تہوار پر دہشت گردوں نے اس وقت خونی کھیل کھیلا جب بے قصور لوگ دعا میں مصروف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہر دن کہیں نہ کہیں خونی کھیل کھیل رہے ہیں، سری لنکا میں بھی یہ انسانیت سوز واقعہ ہوا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہاکہ دکھ کے اس لمحہ میں ہندستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ہرمدد کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے رائے دہندگان سے کہاکہ جب وہ کمل کے نشان پر بٹن دبائیں تو دل میں یہ طے کریں کہ وہ دہشت گردی کو ختم کرنے کاکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمل کے نشان پر بٹن دبانے سے مجھے طاقت ملے گی۔مسٹر مودی نے عوام سے سوال کیا کہ دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے والوں میں مودی کے علاوہ کوئی دیگر شخص نظر آتا ہے کیا؟۔وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا میں ہوئے وحشیانہ اور انسانیت سوز حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان بحران کے اس وقت میں سری لنکا کے ساتھ ہے اور اسے ہر ممکن مدد فراہم کرانے کیلئے تیار ہے ۔مسٹر مودی نے سری لنکا کے صدر میتری پالا شری سینا اور وزیراعظم رانل وکرم سنگھے سے فون پر بات چیت میں ملک کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سری لنکا میں دھماکوں کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقہ میں اس طرح کے وحشیانہ واقعات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ سر ی لنکا میں خوفناک دھماکوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے علاقہ میں اس طرح کی وحشیانہ حرکت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہندستان سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ غمزدہ کنبوں اور زخمیوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی خواہش ظاہرکی۔مسسٹر مودی نے راجستھان کے چتورگڑھ میں ایک اجلاس میں کہاکہ ہندستان مضبوطی کے ساتھ بحران کے اس وقت میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے ۔سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں اتوار کو تین کیتھولک چرچوں اور تین پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کئے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 185لوگوں کی موت اور 500دیگر زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی راجدھانی کولمبو اور دیگر شہروں میں چرچوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کل ملاکر آٹھ دھماکے کئے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا