عمان، // اردن کی جانب سے چار ممالک کے سربراہوں کا اجلاس منسوخ کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کو اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا، امریکی صدر اسرائیل کیلئے روانہ ہو گئے۔
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد اردن نے عمان میں چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا۔
چار ملکی سربراہ اجلاس میں امریکی صدر کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں کو بھی شرکت کرنی تھی، تاہم غزہ میں اسپتال پر بمباری کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے اجلاس میں شرکت سے انکار کے بعد اردن نے چار ملکی اجلاس ہی منسوخ کردیا ہے۔
اردن کی جانب سے چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کرنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اپنا اردن کا دورہ منسوخ کرکے اسرائیل کیلئے روانہ ہوگئے۔