کوکن موربہ مانگاؤں، مقیم مممبئی سے تعلق رکھنے والی سیدہ تبسم کو ادبی اور سماجی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے تھیوپنی انٹرنیشنل یونیورسٹی( ہیتی) نے ہیومنٹیز میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے سرفراز کیا ہے۔اتوار ۱۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو بھساول میں پروگریسیو مائناریٹی ویلفیئر سوسائٹی کے پروقار پروگرام میں جلگاؤں ضلع کلکٹر آیوش پرساد،شیخ عزیز عبدالغفور اور دیگر معززین کی موجودگی میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل صاحب(ورلڈ اینڈ انٹرنیشنل فاؤنڈر اینڈ پریسیڈنٹ آف RMMS، انڈیا ) نے سیدہ تبسم ناڈکر کو اس اعزاز سے نوازا۔ اس ایوارڈ کی توثیق ورلڈ ایسوسی ایشن آف رائٹرز اینڈ آرٹسٹس آف اورب پیرو (AEADO) نے بھی کی ہے۔ اس خبر سے ہندوستان کے ایک بڑے تعلیمی حلقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سیدہ تبسم چھ کتابوں کی مصنفہ ہیں اور کچھ دنوں میں اور دو کتابیں منظر عام پر آجائیں گی. کئی تنظیموں کی ممبر ہیں. تبسم صاحبہ کی خود کی تنظیم رجسٹر ہے. ایڈیٹر گوشہ خواتین و اطفال اسٹار نیوز ٹیلی ویژن کی ایڈیٹر ہیں. آلہ باد سے نکلنے والے رسالے گفتگو کی پاٹنر ہیں. رسالہ استعار و اسلوب گلبرگہ مجلس مشاورت کی ممبر ہیں. اپنے طور پر اپنی ادبی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ بحرالکاہل کے ایک ملک ہیتی کی تھیوپنی یونی ورسٹی نے سیدہ تبسم منظور ناڈکر کی خدمات کا جائزہ لیا اور انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا۔ الحمداللہ.