وائٹ ہاوس کے سامنے جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ

0
0

یواین آئی

واشنگٹن؍؍امریکی شہری غزہ میں جنگ بندی کے حق میں وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے جس پر قوتوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔امریکی قوتوں نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرے پر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔اِف ناٹ ناو اور صدائے یہود برائے امن نامی پلیٹ فارم کے تحت امریکی شہری غزہ میں جنگ بندی کے حق میں وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے جس پر قوتوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے ہر گزرتا لمحہ مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری سے 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا