اسرائیل اگر بے لگام رہا تو مزاحمتی قوتوں کو روکنا مشکل ہو جائے گا: خامنہ آئی

0
0

جنگ طویل ہو گئی اور اس کا بدل بھی بھاری ہو گا لیکن فاتح ہم ہوں گے:اسرائیل
یواین آئی

تہران/تل ابیب؍؍ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جرائم کرتا رہا تو لبنانی حزب اللہ سمیت دیگر مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا۔ترک میڈیا کے مطابق ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جرائم کرتا رہا تو لبنانی حزب اللہ سمیت دیگر مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا۔سرکاری ٹی وی چینل پر خامنہ ای نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا۔ایران سے مراد مختلف پراکسی ملیشیا کا ایک گروپ ہے جس کی وہ پورے خطے میں پشت پناہی کرتا ہے جیسے لبنان میں حزب اللہ اور عراق اور شام میں ملیشیا محورِ مقاومت کا حصہ ہیں۔یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف چند گھنٹوں میں قبل از وقت کارروائی ممکن تھی۔جیسا کہ ارنا نے حوالہ دیا کہ امیرعبداللہیان نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے لیے تمام ممکنہ متبادل اور منظرنامے موجود ہیں، ان کے حساب کتاب میں ہر بات کا بخوبی خیال رکھا گیا ہے جو کہ اسرائیل کو خطے میں کوئی کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ آئندہ گھنٹوں میں کوئی بھی پیشگی اقدام ممکن ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ تنازعیکے سیاسی حل کے لیے ایک موقع دیا جائے گا لیکن فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف کوئی بھی اقدام ممکن ہے۔امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ کے پاس دشمن کے ساتھ طویل المدتی جنگوںکی اہلیت ہے اور یہ کہ جاری تنازعہ کی توسیع اسرائیل کا نقشہ بدل دے گی۔حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ گروپ کے حماس اسرائیل تنازع سے باہر رہنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی مطالبات پر توجہ نہیں دی جائے گی۔قاسم نے حزب اللہ ٹی وی المنار کے حوالے سے کہا کہ عظیم طاقتوں، عرب ممالک، اقوامِ متحدہ کے سفراء کی طرف سے پسِ پردہ ہم سے مداخلت نہ کرنے کے بالواسطہ اور بلاواسطہ مطالبے کا کوئی اثر نہیں ہوگا، حزب اللہ اپنے فرائض کو بخوبی جانتی ہے، ہم تیار ہیں پوری طرح تیار ہیں۔”یاد رہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے حزب اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھے تو وہ مہلک جواب دے گا۔گزشتہ اتوار کے روز اسرائیلی افواج نے کہا کہ وہ لبنان کی سرحد سے چار کلومیٹر تک کے علاقے کو الگ تھلگ کر رہی تھی اور اس علاقے میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی جو کہ اسرائیلی قوتوں اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے درمیان ہوا ہے۔ایرانی نواز ملیشیا نے اسرائیل کے سرحدی علاقوں پر تین حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔وہیں اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانٹ نے کہا ہے کہ "یہ جنگ طویل ہو گئی اور اس کا بدل بھی بھاری ہو گا لیکن ہم یہ جنگ جیت لیں گے”۔یوآف گالانٹ نے تل ابیب میں امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ہمراہ جنگی کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ "ہم ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ امریکہ ایک اچھا اتحادی ہے لیکن آج اسرائیل نے بھی اور پوری دنیا نے بھی اس اتحاد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔انہوں نے بلنکن اور واشنگٹن سے دیگر اعلیٰ سطحی شخصیات کے دورہ اسرائیل کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "بحیرہ روم میں امریکی پرچم لہرانے کا مطلب کیا ہے اسے سب جانتے ہیں۔ یہ جنگ طویل اور بھاری بدل والی ہو گی لیکن ہم یہ جنگ جیت لیں گے”۔واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا دورہ اسرائیل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا