لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سنو کلیئرنس کے خصوصی آلات اور گاڑیاں عوام کے نام وقف کیں۔جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے خریدے گئے آلات پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) محکمہ کے مکینیکل اینڈ ہاسپٹل اِنجینئر نگ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کئے گئے تاکہ برف کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے صاف کرنے اور شہریوں کے لئے رسائی کو برقرار رکھا جاسکے ۔ایس ڈی آر ایف I، II اور III کے تحت ڈیزاسٹر رسپانس اور سنو کلیئرنس کے 170 آلات میں سنو کٹر، بیک ہو لوڈرز،سنو پلو کے ساتھ ٹریکٹر ، لائٹ ریکوری وہیکل کرین، وہیل ماؤنٹیڈ فرنٹ اینڈ لوڈرز، سنو پلو، وہیل اینڈ چین ماؤنٹیڈ ایکسویٹرشامل ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) محکمہ شیلندر کمار،وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان،سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ،اِمداد ، بحالی اور تعمیر نو ناظم ضیاء خان اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔