فلسطین کے مسئلے پر بھارت سرکار کا تازہ موقف قابل افسوس: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

عرب ممالک نے بھی فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ یا دنیا کو جگانے کی کوشش نہیں کی
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حماس اسرائیل جنگ کے بعد فلسطینیوں پر ہورہے مظالم پر زبردست دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فلسطینیوں پر جو مظالم اور مصائب ڈھائے جارہے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔سری نگر میں ایک تقریب حاشئے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ عرب ممالک میں سے کوئی ایسی مضبوط آواز نہیں اْٹھی اور نہ ہی عرب ممالک نے فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ یا دنیا کو جگانے کی کوشش کی۔انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کے رول کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ میڈیا ادارے فلسطین کے زمینی حقائق کو نہیں دکھا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لندن میں بی بی سی کے دفتر کا گھیرائو کیا گیا اور ان سے پوچھا گیاکہ آپ آج سچ کیوں نہیں دکھا رہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان کے رول پر بھی افسوس کا اظہا رکیا اور کہا کہ جواہر لعل نہرو کے وقت سے ہندوستان فلسطینیوں کی حمایت کرتا آیا ہے اور فلسطینیوں پر ہورہے مظالم کی روک تھام کی وکالت کرتا آیا ہے لیکن ہندوستان آج وہ آواز نہیں اٹھا رہاہے بلکہ سرکار نے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ اس جنگ کو فوری پر بند کرانے کیلئے ٹھو س اور کارگر اقدامات اٹھائیں گے اور فلسطین کے مسئلے کا حتمی حل نکالنے کیلئے راہیں تلاش کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا