پہلی ہندوستان-برطانیہ ٹو پلس ٹو میٹنگ اختتام پذیر

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاع اور وزرائے خارجہ کی پہلی 2+2 سطح کی میٹنگ پیر کو یہاں منعقد ہوئی جس میں موجودہ جغرافیائی سیاسی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ہندوستان-برطانیہ 2+2 خارجہ اور دفاعی میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی مشترکہ صدارت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (یورپ ویسٹ) پیوش سریواستو اور وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون) وشویش نیگی نے کی۔ وزارت خارجہ نے یہاں یہ اطلاع دی۔برطانوی وفد کی شریک صدارت بین میلر، ڈائریکٹر (انڈیا)، بحر ہند کے ڈائریکٹوریٹ، ایف سی ڈی او، محکمہ خارجہ اور لیفٹیننٹ جنرل روب میگوان، ڈپٹی چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف، فنانس اور ملٹری کیپبلٹی، وزارت دفاع نے کی۔وزارت خارجہ کے مطابق اس اعلیٰ سرکاری سطح کی میٹنگ میں ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وفود نے باقاعدہ اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلوں اور بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا جس نے ہندوستان اور برطانیہ کے کثیر جہتی تعلقات کو رہنمائی اور تحریک فراہم کی ہے۔انہوں نے ہندوستان-برطانیہ روڈ میپ 2030 کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا، جس میں سیاسی تبادلے، اقتصادی تعاون، دفاع اور سلامتی، عوام سے عوام کے تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور کثیر جہتی تعاون شامل ہیں۔دونوں فریقین نے بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، شہری ہوا بازی، صحت، توانائی، ثقافت اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حکام کو امن، استحکام اور خوشحالی اور ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے اپنے مشترکہ وژن کے پیش نظر حالیہ بین الاقوامی پیش رفتوں، بشمول خطے میں ہونے والی پیش رفتوں کے بارے میں اپنے جائزوں کا اشتراک کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) اور میری ٹائم سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے مذاکرات کے نتائج کے بارے میں اعلیٰ دو طرفہ میکانزم، دفتر خارجہ کے مشاورتی گروپ اور دفاعی مشاورتی گروپ کو رپورٹ کرنے اور برطانیہ میں باہمی طور پر مذاکرات کی دوسری میٹنگ اگلے سال منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا