باپ بیٹے کی جوڑی نے سرکاری نوکری کے لیے سکول لیوینگ سرٹیفکیٹ جعلی بنا لی

0
0

کرائم برانچ جموں نے عدالت میں چارج شیٹ دائر کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اقتصادی جرائم ونگ – کرائم برانچ جموں نے ملزم باپ بیٹے کی جوڑی کو جعلی سکول لیونگ سرٹیفکیٹ بنانے اورنوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کے سلسلے میں درج ایف آئی آر کے تحت چارج شیٹ کیا۔واضح رہے مختیار احمد ولد بشیر احمد سکنہ گائوں سندر پور تحصیل آر ایس پورہ حال راجیو نگر نروال بالا جموں اوربشیر احمد ولد قاسم دین ساکنہ گاؤں سندر پور تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 26/2023تھانہ پولیس کرائم برانچ جموںکے تحت عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا