بی جی سے مینڈھر سڑک کی خستہ حالت پر عوام میں غصہ

0
0

جلدی سے جلدی سڑک کی مرمت کروائی جائے، نہیں تو کریں گے احتجاج: عوام
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سرحدی ضلع پونچھ کے سب ڈویڑن مینڈھر میں دھارگلون کے مقام پر عوام نے بی جی سے مینڈھر کو جانے والی سڑک کی خستہ حالت کو لی کر عوام نے احتجاج کیا اور عوام نے کہا ایک طرف سرکار یہ دعوی کر رہی ہے جموں کشمیر کے اندر بڑے پامانے پر تعمیر و ترقی ہو رہی ہے مگر دوسری طرف وہ سڑکیں جن کی تعمیر اج سے 70 سال پہلے ہوئی تھی اج بھی خستہ حالی کا شکار ہے عوام نے بی ار او کے خلاف احتجاج کیا اور کہا اس سڑک کی تعمیر کا کام بی ار او کے پاس ہے مگر کس بنا پر بی ار او اس سڑک کی تعمیر کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے عوام نے کہا اگر جلد از جلد اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہ کیا گیا تو انے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا جس کی ساری زمواری بی ار او کی ہوگی لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مقامی نوجوان محمد ظہیر نے کہا کہ ایک تو یہ سارا علاقہ بارڈر کے ساتھ جھڑا ہوا ہے اور دوسرا اس سڑک کی خستہ حالت ہے انہوں نے کہا اگر کسی شخص کو ایمرجنسی ہو جائے تو وہ اس سڑک پر کیسے سفر کرے گا انہوں نے کہا ہر روز اس سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو کافی نقصان ہوتا ہے انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا