لداخ زنسکار فیسٹیول2023 اختتام پذیر

0
0

لازوال ڈیسک
لیہہ ؍؍لداخ کے شاندار ثقافتی ورثے کو منانے کے لیے دو روزہ لداخ زنسکار فیسٹیول2023 آج پدم میں فنکاروں کی دلکش پرفارمنس اور ہزاروں کی تعداد میں ہجوم کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔وہیںکاچو محبوب علی خان، کمشنر سکریٹری، محکمہ سیاحت اور ثقافت، یو ٹی لداخ، مہمان خصوصی تھے، اس کے علاوہ سونم دورجے، سب ڈویژن مجسٹریٹ، زنسکار، مہمان خصوصی تھیں۔تاہم میلے کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نذیر حسین، اے ڈی ٹورازم آغا توہا، انڈر سیکرٹری کمیشن/سیکرٹری سیاحت و ثقافت محمد علی ٹاک، متعلقہ افسران، ثقافتی شائقین، فنکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔وہیںاختتامی تقریب میں زنسکار، کرگل، دراس، آریائی وادی، اور ہماچل پردیش کے لاہول، سپیٹی، کننور سمیت مختلف علاقوں کے روایتی نسلی ثقافتی گروہوں کی ایک صف شامل تھی۔ ان کی پرفارمنس متنوع ثقافتی ٹیپسٹری کی عکاسی کرتی تھی، جس نے سامعین سے داد وصول کی۔واضح رہے اس فیسٹیول کا مقصد روایتی لوک فنکاروں، ثقافتی اداکاروں، ہینڈ لوم اور دستکاری کے کاریگروں، روایتی خانہ بدوش زندگی (ڈوکسا) اور روایتی تیر اندازی کے کھیلوں کے علاوہ لداخ زنسکار فیسٹیول 2023 ثقافت، روایت اور اتحاد کا جشن تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا