لازوال ڈیسک
جموں؍؍بلونت ٹھاکر کے میگا تھیٹریکل شو ’ماتا کی کہانی‘ نے ابھینو تھیٹر جموں میں کھچا کھچ بھرے سامعین کو مسحور کر دیا۔واضح رہے نٹرنگ جموں کی طرف سے پیش کیے گئے، اس شو کوجموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز، جموں نے سپانسر کیا تھا۔وہیںآنند جین آئی جی پی جموں رینج اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران مہمان اورسامعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کے سکریٹری بھرت سنگھ منہاس نے جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے پروگراموں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جن کا مقصد جموں و کشمیر کے فن اور ثقافت کی ترویج و اشاعت ہے۔وہیں’ماتا کی کہانی‘ کی تیاری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، نٹرنگ کے ڈائریکٹر پدم شری بلونت ٹھاکر نے اس میگا شو کی تخلیق سے جڑے جمالیاتی سفر اور تخلیقی عمل کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے جموں کی ثقافت کو بین الاقوامی بلندیوں تک لے جانے کے ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کے اور نٹرنگ کا بڑا تعاون کرنے کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔