عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری اقدامات کریں: شیخ ابوبکراحمد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
اسرائیل-فلسطین تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے آج یہاں کالی کٹ میں جاری اپنے ایک بیان میں بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پر زوردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ موثر اور عملی حل کے ساتھ تنازع کو بڑھتے ہوئے اور غیر یقینی صورتحال ،جنگ بندی کیلئے فوری مداخلت کریں ۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی حقائق کو نظر انداز کرنا مشرقی وسطیٰ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادے گا ۔ شیخ نے کہاکہ انسانیت پر ظلم وتشدد باعث تشویش ہے ۔ اس معاملہ میں جو بھی ہو ،کسی کاموقف کچھ بھی ہویہ ضروری ہے کہ تمام اقوام خواہ وہ فلسطینی ہویا اسرائیلی انسانیت کا نام پرمتحد ہوکر جنگ کے خلاف ،قتل عام کو رکوائیں ،تاکہ معصوم بچے اور بے گناہ عام شہریوں کے قتل سے بچا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایسی جنگیں جن میں انسانیت پر ظلم وتشدد ،اور قتل عام ہو ہماری مشترکہ انسانیت کے لئے چیلنج بنتی ہیں ۔ہم سب کو انسانیت کی سلامتی واحترام کا عہد لینا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ غیر اعلانیہ حملے شروع کرنا اور پانی وضروری اشیاء خوردنی ،علاج ومعالجہ کو محدود کرنا بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی افراتفری اور انتشار بڑھتا چلا جائے گا ۔اقوامی متحدہ ،عرب ممالک اور مسلم کمیونٹیزجیسی تنظیموں کو بڑھانے کے بجائے امن پر مبنی ثالثی اقدامات کرنا چاہئے ۔تاکہ خطہ میں امن بحالی قائم ہو۔شیخ نے عالمی سطح پر لوگوں سے اقصیٰ کی مقدس سرزمین پر امن وآشتی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی ۔