سید معمور حسین شاہ 14 سال کی عمر میں بنے حافظ قران؛آبائی گاوں میں کیا گیا والہانہ استقبال

0
0

کہایہ اللہ کاکرم اور میرے والدین اور دادا ۔دادی کی دعاو¿ں کانتیجہ
افتخار جعفری

سرنکوٹ سرنکوٹ گاو¿ں سنئی کے رہنے والے سید معمور حسین شاہ نے چودہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا جس کے لئے آبائی گاﺅں میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سید معمور سرفراز حسین شاہ کے بیٹے ہیں جو پیشے سے مزدور ہیں اور جسمانی طور پر معزور بھی ہیں لیکن تنگ دستی کے باوجود ان کے بیٹے نے اسلامی تعلیم کو جاری رکھا۔ معمور حسین شاہ نے تین سال قبل مرکزی ادارہ اور مدرسہ رضویہ سلطانیہ میں داخل ہوئے اور عرصہ تین سال میں قران پاک کو حفظ کر لیا۔ 14 سال کی عمر کا طالب علم جب اپنے آبائی گاو¿ں سنئی پہنچا تو سینکڑوں لوگوں کے ہجوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی مالائیں و ہار پہنائے گئے اور معمور کے والدین کو گاو¿ں کے لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔ مقامی مولانا نظیر حسین شاہ اور امام خطیب جامع مسجد سنئی، مولانا اخلاق حسین شاہ نائب تحصیلدار بفلیاز، سید فضل حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے گاو¿ں کے لئے فخر کی بات ہے کہ ایک معصوم اور کم عمر بچہ قران کو حفظ کر کے اپنے آبائی گاو¿ں پہنچا ہے اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ قران کی تعلیم حاصل کرنا کسی روحانیت سے کم نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں اور ہمارے سرنکوٹ کے علاقے میں یہ پہلا بچہ ہے جس نے اتنی کم عمر میں قران کو حفظ کیاہے۔ اس موقع پر معمور کے دادا سید مشکور حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے سبھی گھر والوں کی یہی مرضی تھی کہ معمور کو خافظ قرآن بنائیں۔اللہ پاک نے ہماری دعائیں قبول کر لی ہے۔ اس موقع پر مڈل سنئی کے سرپنچ واحید حسین شاہ نائب سرپنچ جاوید حسین شاہ ،رفیق حسین شاہ، خواجہ محمد شفیع، محمد نظیر خواجہ، جہانگیر حسین شاہ ،تصور حسین شاہ، سماجی رکن محمود خواجہ، خالد کاظمی، انور کاظمی۔ مولانا سید افتار قادری،سرنکوٹ کے سینئر صحافی بختیار کاظمی، کے علاوہ دیگران لوگوں نے ننھے خافظ قران کے گھر شمولیت اختیار کی اور حوصلہ افزائی کی۔آخر میں ننے خافظ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنا آج میں خافظ قرآن بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں شاید کسی IPSیا KAS کرنے والے آفیسر کو اتنی خوشی محسوس نہ ہوئی ہوگی۔ننھے خافظ نے کہا کہ یہ سب میرے ماں باپ اور دادا دادی جن کی دعاو¿ں کے نتیجے سے میں آج اس مقام تک پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا