مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ کا آغاز

0
0

حیدرآباد ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود کے زیر اہتمام مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ 2023-24کا کل شام پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ یہ ٹورنمنٹ یکم؍ نومبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنمنٹ میں 100 میٹر کی دوڑ، شاٹ پٹ، شطرنج، کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال شامل ہیں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مہمانِ اعزازی تھے۔جناب سنیل کمار، ڈی جی ایم، ریجنل آفس، رنگاریڈی، کنارا بینک؛ پروفیسر محمد عبدالعظیم، صدر نشین ، گیمس اینڈ اسپورٹس کمیٹی؛ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک؛ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، نظامت؛ اسسٹنٹ ڈائرکٹر س، اسسٹنٹ پروفیسر ، کوچیس اور مختلف تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے اراکین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا