لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈوگرہ سیوا سنبھال ٹرسٹ کے بینر تلے ماں ونکھنڈی چھڑی یاترا سمیتی کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔وہیں اجلاس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین بلدیو سنگھ بلوریا نے کی، جب کہ ماں ونکھنڈی چھڑی یاترا سمیتی کے چیئرمین اشونی گپتا اور صدر سچن کپور بھی اس موقع پرموجود تھے۔اس موقع پر کمیٹی کے ارکان نے فیصلہ کیا کہ اس بار ماں ونکھنڈی کی نویں چھڑی یاترا آٹھویں نوراتری اتوار کو صبح گنگیال سے نکلے گی اور مہان پور کے شانتی وان میں واقع ماں ونکھنڈی کے مندر تک جائے گی اورچھڑی یاترا یہاں پوجا کے بعد واپس آئے گی۔