نئی دہلی، //روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے سیتو بندھن اسکیم کے تحت اروناچل پردیش میں سات پل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
مسٹر گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ 118.50 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت والے ان پروجیکٹوں کو مالی سال 2023-24 کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت جن پلوں کی تعمیر کے لیے منظوری دی گئی ہے ان میں لاچانگ میں دریائے پاچا پر آر سی سی پل بھی شامل ہے جو مشرقی کامینگ ضلع کے لیمویا، نیریوا اور سوروا گاؤں کو جوڑے گا۔ مشرقی کامینگ ضلع میں گوانگ میں پاچا ندی پر گوانگ سے دونیگاؤں گاؤں تک ایک آر سی سی پل تعمیر کیا جائے گا۔ اسی طرح قومی شاہراہ 313 پر 3 پل بنائے جائیں گے جو نیو چیڈو گاؤں کو روئنگ-انینی روڈ سے این ایچ پی سی کالونی کے ذریعے جوڑیں گے جو نچلے دیبانگ ضلع میں واقع ہے۔
مغربی کامینگ ضلع کے کھرسا، دیرانگ میں آر سی سی ڈیکنگ کے ساتھ ڈبل لین اسٹیل کا کمپوزٹ پل۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کا مقصد تمام شعبوں میں کنیکٹیویٹی کو بڑھانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ان پروجیکٹوں ریاست میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔