ڈپٹی میئر جے ایم سی نے آر ایس پورہ کی ایکتا وہار میں ترقیاتی کام عوام کے نام وقف کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کے لوگوں کو بہتر ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ میں ایکتا وہار میں ترقیاتی کاموں کو وقف کیا۔واضح رہے یہ ترقیاتی کام جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کی نگرانی میں کیا گیا۔ وہیںمقامی باشندوں نے اپنے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ ایکتا وہار کے مکینوں کی بہتری کے لیے ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوا اور یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اب یہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گلی اور نالہ وارڈ کی دیگر گلیوں سے ملحق ہے، اب اس لین کی تعمیر سے بارش کے موسم میں پانی جمع ہونے کے مسئلہ سے نجات ملے گی۔ ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ حکومت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن وزیر اعظم نریندر بھائی مودی کے نعرے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘‘ کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا