تحصیلدار قاہرہ اشفاق حسین کی قیادت والی ٹیم نے بازار کا معائینہ کیا

0
0

راجا شکیل
ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کی تحصیل قاہرہ میں آج تحصیلدار قاہرہ، نائب تحصیلدار قاہرہ بی ڈی او قاہرہ چوکی آفیسر قاہرہ،نے بازار کا دورہ کر کے صور تحال کا جائزہ لیا۔اس دوران آفیسران نے دکانداروں کی جانب سے کئے گئے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا اور دکان داروں کو انتباہ دیا کہ اگر دوبارہ تجاوزات کئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دورے کے دوران تحصیلدار قاہرہ اشفاق حسین نے بازار میں لگائی گئی گاڑیوں کو بھی وہاں سینکل وایا اور ان کو بھی ہدایت کی کہ وہاں گاڑیاں پارک نہ کریں انہوں نے کہا کہ اس سے بازار میں لوگوں کو چلنے میں دشواریاں آتی ہیں۔ اس دوران تحصیلدار قاہرہ نے بازار میں لوگوں کو یہ ہدایت دی کہ بازار کو صاف ستھرا رکھا جائے پلاسٹک کے ساتھ ساتھ تمام طرح کی گندگی کو ہٹوانے کا کام بھی عمل میں لایا۔افسران نے بازار کے دکانداروں، ڈرائیوروں، کے علاوہ یہاں پر رہائش پذیر لوگوں کو بازار صاف رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ آنے والے وقت میں جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا