فلم2 اگست کو نمائش کےلئے پیش کی جائےگی
لاس اینجلس۔19اپرےل(ےو این این)ہالی وڈ ایکشن فلم ”فاسٹ اینڈ فیورس“ سلسلے کی نئی فلم ”فاسٹ اینڈ فیورس پریزینٹس ہابس اینڈ شا“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوڈ لیچ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”فاسٹ اینڈ فیورس پریزینٹس ہابس اینڈ شا“ کا3 منٹ30 سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں ڈیوائن جونسن، جاسن سٹاتھم، ادریس ایلبا اور ونیسا کیربی شامل ہیں۔ فلم میںجاسن سٹاتھم پرانے کردار جبکہ ادریس ایلبا منفی کردارمیں دکھائی دیں گے۔ ونیسا کیربی جاسن سٹاتھم کی بہن کا کردار ادا کریں گی۔ فلم2 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔