جموں و کشمیر میں ڈینگی کیسوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

0
0

ڈینگی کیسز کی نگرانی کیلئے ایمرجنسی سیل قائم کریں: اسیم گپتا
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر اسیم گپتا نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ‘ڈینگی’ کے تازہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ واقعی ایک سنگین معاملہ ہے۔تازہ ترین رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں ڈینگی کے مثبت معاملات میں 93 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس سال اب تک مجموعی تعداد 2765 ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر جنگی بنیادوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہیو ٹی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشنوں، کمیٹیوں اور کونسلوں کو ہدایت دے کہ وہ مریضوں کی صحت یابی کو یقینی بنانے اور اس خطرناک مچھر سے پیدا ہونے والی وائرل بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام اقدامات کریں۔گپتا نے کہا کہ اضلاع، ذیلی اضلاع، پنچایتوں اور بلاکوں کے تمام اسپتالوں، ڈسپنسریوں کو ڈینگو کے معاملات میں فوری علاج فراہم کرنے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر اور صحت کے عملے سے لیس ہونا چاہیے۔ میونسپلٹیز کو اپنے علاقوں میں مناسب فوگنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو موثر اشتہارات کے تمام دستیاب ذرائع سے ڈینگی سے متعلق علامات، احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا جانا چاہیے۔بی جے پی لیڈر نے لیفٹیننٹ گورنر سے بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کو سینئر ڈاکٹروں اور حکومت کی ایک ٹیم کے تحت ‘ایمرجنسی سیل’ قائم کرنے کی ہدایت دیں۔ اہلکار چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا