اردو یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح

0
0

پروفیسراشتیاق احمد کا خطاب
لازوال ڈیسک
حیدرآباد؍؍مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)کے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے اڈوانسڈ پیڈاگوگیس (FDP on Advanced Pedagogies) پر دو ہفتہ طویل آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا کل افتتاح عمل میں آیا۔پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرارنے اپنے خطاب میں کہا کہ مانو تعلیم و تدریس میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ پروگرام جو اساتذہ کو ایسے علم و فن سے آراستہ کرتا ہے جس کی انہیں ضرورت ہے۔ تعلیم و تدریس کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کا اظہار بھی ہے۔اس کے ذریعہ تدریس اور سیکھنے کے طریقوں میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے ملک بھر کے طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹیکنالوجی افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر،مرکز نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل، مانو پالی ٹیکنیک حیدرآباد و کوآرڈینیٹر پروگرام نے شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر مصباح انظر، اسسٹنٹ پروفیسر نے کاروائی چلائی۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد ااساتذہ کو جدید تدریسی تکنیکوں اور حکمت عملیوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ 21 ؍اکتوبر تک جاری اس پروگرام میں ملک کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 80 سے زائد اسسٹنٹ پروفیسرس شرکت کررہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا