مانو میں تدریس اساتذہ کے نئے افق پر کانفرنس کا انعقاد

0
0

پروفیسر چاند کرن سلوجا و دیگر کے خطاب۔ آئی ٹی ای پی کورس کا افتتاح
لازوال ڈیسک
حیدرآباد؍؍مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام کل 4 سالہ انٹیگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام(آئی ٹی ای پی) پروگرام کے آغاز کے موقع پر ’’تدریس اساتذہ کے نئے افق کی پیشکش: چیلنج و امکانات‘‘ کے زیر عنوان پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمان خصوصی، پروفیسر چاند کرن سلوجا نے زبان کی رکاوٹوں اور تعمیری نقطہ نظر (این سی ایف-2005) کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید اس حقیقت پر زور دیا کہ 4 سالہ آئی ٹی ای پی پروگرام اساتذہ کو چار مراحل کے لیے تیار کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یعنی این ای پی 2020 کے نئے اسکول ڈھانچے کے مطابق فاؤنڈیشنل، پریپریٹری، مڈل اور ثانوی مراحل۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس کورس کو مکمل کرنے والے طلبہ ، ہندوستانی اقدار ، زبانوں، علم ، اخلاقیات ، قبائلی روایت پر مبنی ہوں گے اور تعلیم اور تدریس میں جدید ترین پیشرفت سے بھی اچھی طرح واقف ہوں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر ما نو، نے اپنے صدارتی خطاب میں اساتذہ کے باہمی تعاون کے جذبے پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر محمد مشاہد نے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد ، رجسٹرار نے آئی ٹی ای پی کے آغاز کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I نے دیگر شعبہ جات کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II نے اساتذہ کے اہم کردار اور اکیسویں صدی میں اساتذہ کی تعلیم کے نصاب کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو این ای پی 2020 کے اقدامات سے ہم آہنگ ہے۔ پروفیسر ونجا. ایم ، ڈین نے آئی ٹی ای پی کا جائزہ پیش کیا اور کمیٹی اراکین اور تمام شعبہ جات کے صدور و ڈین کی مخلصانہ خدمات کا اعتراف کیا۔ پروفیسر شاہین الطاف شیخ، صدر شعبہ نے مانو میں آئی ٹی ای پی کے اجراء کے موقع پر استقبال کیا۔ افتتاحی سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پینل مباحثہ میں ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر مدھوسودن جے وی، ہیڈ، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشن ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف حیدرآباد، ڈاکٹر پی شنکر، فیکلٹی، اسکول آف ایجوکیشن، عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر سرینواس راؤ ، ڈین، اندرا مہند را اسکول آف ایجوکیشن، مہندرا یونیورسٹی اورپروفیسر گھنٹہ رمیش اعزازی پروفیسر، نظامت فاصلاتی تعلیم شریک تھے۔ پروفیسر اشتیاق احمد نے اختتامی خطاب کیا اور پروفیسر وقار النساء نے شکریہ ادا کیا۔ انتظامی ٹیم کی قیادت پروفیسر محمد مشاہد کر رہے تھے۔ ڈاکٹر اشونی، کوآرڈینیٹراور ڈاکٹر وی ایس سومی، شریک کوآرڈینیٹر تھے۔ اساتذہ ڈاکٹر رفیع محمد، ڈاکٹر فردوس تبسم، ڈاکٹر صمد تھزے وڈکیل، ڈاکٹر جرار احمد، ڈاکٹر اشرف نواز، ڈاکٹر ام سلمیٰ اور ڈاکٹر پروین کمار نے بھی انتظامات میں حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا