ست شرما نے وارڈ 35میں ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

0
0

کہا میرے دور اقتدار میں کئی دیرینہ مطالبات کا ازالہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموںمختلف علاقہ جات میں دورہ کرنے کے سلسلہ میں سابق وزیر ست شرما نے یہاں جموں کے وارڈ 35میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی آبادی سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وارڈ کارپوریٹر ،ضلع صدر بھاجپا و دیگران موجود تھے ۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے مقامی لوگوں سے ان کے مسائل سماعت کئے ۔وہیں ست شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ میں دورے کا مقصد ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرنا تھی ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی کئی دیرینہ مانگوں اور مطالبات کا ازالہ ان کے دور اقتدار میں کیا گیا ۔اس موقع پر بھاجپا کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا