بھارتی فوج نے رام بن میں پیر پنجال ٹریکنگ مہم کا اختتام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
را م بن؍؍ہندوستانی فوج نے لیف مونکی ہائیکنگ کلب کے ساتھ مل کر آج ضلع رامبن کے پیر پنجال رینج میں دو مرحلوں پر مشتمل ٹریکنگ مہم کا اختتام کیا۔ واضح رہے اس تقریب میں 35 ٹریکرز نے شرکت کی، جن میں مختلف عمر کے گروپوں اور زندگی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی چھ خواتین شامل تھیں۔واضح رہے اس مہم میں بانہال اور اکھڑال تحصیلوں کی دلکش وادیوں کا احاطہ کیا گیا، جن میں پوگل، نیل، ٹھنڈی چھاں، نیل ٹاپ، سرگلی، اجنتراج ٹاپ، اور ہنسراج ٹاپ شامل ہیں۔ اس تقریب میں دور دراز خطے کی بھرپور ثقافت اور ورثے کے ساتھ ساتھ غیر دریافت شدہ ٹریکنگ ٹریلز، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے، خود روزگار اور ایڈونچر ٹورازم پر روشنی ڈالی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا