بمنہ سری نگر میں پارٹی ورکرز پروگرام منعقد

0
0

صرف آزاد ہی جموں و کشمیر کو دلدل سے نکال سکتے ہیں: ڈی پی اے پی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی نے اتوار کو سری نگر بمنہ میں پارٹی ورکرز پروگرام منعقد کیا جس میں علاقے کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرسابق وزیر اور خزانچی تاج محی الدین نے پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اے پی کا مقصد جموں و کشمیر میں اپنے طور پر حکومت بنانا ہے اور یہ ہر کارکن کا فرض ہے کہ وہ نچلی سطح پر عوامی حمایت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈی پی اے پی ترقی کر رہی ہے اور لوگ اس کے ایجنڈے اور مشن کو قبول کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ آنے والی حکومت ہماری پارٹی ہی بنائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہے کہ غلام نبی آزاد کی قیادت میں صرف ڈی پی اے پی ہی جموں و کشمیر کے حالات کو بدل سکتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگوں کو ان سے اور ڈی پی اے پی سے امیدیں وابستہ ہیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ اس موقع پر جی ایم ایس سروڑی نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہر فرد ترقی کی وہی رفتار اور انقلاب دیکھنے کا خواب دیکھ رہا ہے جو جموں و کشمیر نے غلام نبی آزاد کے وزیر اعلیٰ کے دور میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب سنہری دور واپس آئے گا اور جموں و کشمیر کا ہر چہرہ مسکرا رہا ہے۔وہیں صوبائی صدر محمد امین بھٹ نے کہا کہ پارٹیوں کی طاقت اس کے زمینی کیڈر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی اے پی کے پاس حامیوں کا سب سے بڑا کیڈر ہے اور یہ کیڈر آزاد کی قیادت میں یو ٹی کی تقدیر بدل دے گا۔وہیں عبدالمجید وانی جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں کشمیر کی کوئی اور حکومت یا لیڈر آزاد جیسا قابل، شفاف اور متحرک نہیں رہا جس نے جموں و کشمیر کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منظر نامے کو تبدیل کیاہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ان کی واپسی کی ضرورت ہے اور یہ آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا