جس قوم میں مائیں تعلیم یافتہ ہوں گی اس قوم میں تعلیمی پسماندگی نہیں ہوسکتی: پروفیسر اختر الواسع

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہاکہ جس قوم میں مائیں تعلیم یافتہ ہوں گی اس قوم میں تعلیمی پسماندگی نہیں ہوسکتی۔یہ با ت انہوں نے آج یہاں امان فرگرنسیزکے زیر اہتمام بچوں کی تعلیمی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری خواتین میں تعلیم عام نہیں ہے جس کی وجہ سے مسلم سماج میں جہالت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالانکہ تبدیلی آرہی ہے اور لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اسلام کیا اہمیت ہے اس کا اندازہ قرآن کی پہلی سورہ اقراء سے ہوتی ہے، پہلے نماز روزہ، وغیرہ کا حکم نہیں آیا بلکہ اقرائ￿ کا حکم دیا گیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں سے اسے ہی فراموش کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان آج جہالت کا شکار کیوں ہیں، یہ سوال ہر مسلمان کو اپنے آپ سے کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارا تعلیم پر اجارہ داری تھی اس وقت ملک کامیاب و کامران تھے لیکن جیسے ہی تعلیم گئی پسماندگی کا شکار ہوگئے۔پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ ماں کی گود سے قبر تک تعلیم کا حکم دیا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹیوں کو زیور تعلیم سے سرفراز کرنا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کی معاشی بدحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ جس کے منڈی ہے ان کے پاس ہنڈی ہے۔قبل ازیں تعلیم و ترقی کے حوالے سے قاری یاسین نے نہایت جامع کلمات کے ساتھ تبصرہ کیا اور پروگرام کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح مفتی عبدالواحد قاسمی نے بھی اپنے اظہار خیال میں تعلیم اور پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم کی اہمیت و افادیت کے ساتھ حوصلہ افزائی کا مظاہرہ کیا اسی طرح مولانا ساجد نے نہایت ولولہ انگیز خطاب کے ساتھ اہل علم حضرات کو تعلیم و تعلم کے ساتھ تجارت سے جڑنے کی تلقین کی اس موقع پر پندرہ طلبا کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروگرام کے روح رواں جناب امان اللہ صاحب نے سامعین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام سے متعلق جو ان کا عزم ہیجیسے صحت اور تعلیم سے متعلق اظہار خیال کیا انہوں نے اپنی والدہ محترمہ اور اپنے نانا جان کے ارادے کو عملی جامہ پہنایا اس علمی تقریب میں کثیر تعداد میں طلبہ اور بچوں کے والدین نے شرکت کی اس موقع پر جامعہ ملیہ کے جناب ڈاکٹر نوشاد صاحب اور ڈاکٹر امتیاز جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی سرکار میں او بی سی سیکریٹری جناب ڈاکٹر سندیپ شرما کے علاوہ کثیر تعداد میں علم دوست حضرات نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ایس ٹی حسن رضا ایڈیٹر روزنامہ دور جدید شرکت کی ساتھ ہی جناب متین امروہوی صاحب نے بھی نعت پاک سے سامعین کو محظوظ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا