’ملک کے عوام جوش و جنون سے سرشار ہے‘

0
0

ایشیائی کھیلوں میں 100 تمغے بھارت کی ایک تاریخی کامیابی: پی ایم مودی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍؍وزیراعظم نریند رمودی نے کہا ہے کہ ایشیائی کھیلوں میں ہمارے ایتھلیٹوں کے ذریعے100 تمغے حاصل کرنے کے تاریخی لمحے پر ملک کے عوام جوش و جنون سے سرشار ہے۔وزیراعظم 10 اکتوبر کو بھارتی دستے کی میزبانی کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا؛’’ایشیائی کھیلوں کی بھارت کی یادگاری کامیابی!بھارتی عوام سے اس سے بات سے پرجوش ہیں کہ ہم نے 100 تمغوں کا ایک قابل ذکر سنگ میل پار کرلیا ہے۔میں اپنے ان عظیم کھلاڑیوں کی دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن کی کوششوں سے بھارت کو یہ تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ہر ایک حیرت انگیز مظاہرے نے ایک تاریخ رقم کی ہے اور ہمارے دلوں کو فخر سے لبریز کردیا ہے۔میں، 10 تاریخ کو ایشائی کھیلوں میں اپنے بھارتی دستے کی میزبانی کرنے اور اپنے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے منتظر ہوں۔‘‘ اس سے پہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کی کبڈی ٹیم کو ایشیائی کھیلوں میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نیایکس پر پوسٹ کیا:”یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہماری خواتین کی کبڈی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا ہے! یہ جیت ہماری خواتین کھلاڑیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کا ثبوت ہے۔ ہندوستان کو اس کامیابی پر فخر ہے۔ ٹیم کو مبارک ہو۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔”وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تیر انداز ابھیشیک ورما کو مبارکباد پیش کی ہے۔جناب مودی نیایکس پر پوسٹ کیا:”تیر انداز ابھیشیک کی شاندار کارکردگی۔کمپاؤنڈ تیر اندازی کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان کی مہارت اور کھیل کا جذبہ روشن ہے، اور ہندوستان اس کامیابی سے بہت پرجوش ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا