ناظم علی خان
مینڈھر//فو ج کی جانب سے اپ ہل سٹیڈیم مینڈھر میں ٹی20کر کٹ ٹو رنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مینڈھر کی 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اوریہ ٹو رنا منٹ ہر سال 1965ہند پاک جنگ کے دوران شہید ہوئے پا نچ بہادر شہریوں کی شہادت کی یاد میں کروایا جا تا ہے۔جمعہ کو پہلا میچ فرنڈس کر کٹ کلب ساگرہ اور جٹ کر کٹ کلب کے ما بین کھیلا گیا جس پہلے بلے با زی کر تے ہوئے جٹ کر کٹ کلب نے20اوروں میں70رن بنائے جبکہ فرنڈس کر کٹ کلب ساگرہ68رنو ں پر اوٹ ہو گئی اور جٹ کر کٹ کلب نے 2رنو ں سے میچ جیت لیا ۔ جبکہ دوسر ا میچ راجپو ت کر کٹ کلب اور بالاکوٹ کر کٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ میچ کو دیکھنے کے لئے بھا ری تعداد میں شائقین مو جود تھے جنہو ں میچ کابھر پور لطف اُ ٹھا یا ۔ اور دونو ں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقعہ پر نو اجو ں نے فو ج کا شکر ایہ ادا کر تے ہوئے فو جی افسر ان سے اپیل کی کہ آئندہ بھی اس قسم کی ٹو رنا منٹو ں کا اہتمام کیا جانا چاہے تا کہ نو اجو ں کھلاڑیو ں کو آگے نکلنے کا موقعہ ملے ۔ اور اس ٹو رنا منٹ کا 22اپر یل کو فا ئنل کھیلا جا ئے اور23اپر یل کو سکولی بچو ں کےلئے ہتھیاو ں کی نما ئش کی جائے ۔ جبکہ26اپر یل کو یا د گا ر مینڈھر میں شہیدی دوس منا یا جائے گا ۔