پاکستان ہالینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرے گا

0
0

حیدرآباد، // نیدرلینڈز نے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، اپل میں پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہاکہ "وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور امید ہے کہ دوسری اننگز میں کھیلنا آسان ہوگا۔ ہم نے حالیہ برسوں میں پاکستان کا بہت سامنا کیا ہے اور امید ہے کہ ہم اس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘
دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’ہندوستان میں لوگ ہمارا اچھا خیال رکھ رہے ہیں۔ ہمیں اپنے اوپنرز فخر اور امام پر اعتماد ہے۔ ہم 290 سے 300 پلس اسکور کرنے کے خواہاں ہیں۔ حسن اور شاہین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔‘‘
رمیز راجہ نے اپنی پچ رپورٹ میں کہا ہے کہ پچ پر گھاس نہیں ہے۔ اسکوائر باؤنڈری چھوٹی ہے۔ پچ بلے بازوں کے لیے کافی آسان ہو سکتی ہے۔ بولرز کے لیے یہ بہت مشکل ہونے والا ہے اور صرف وہی بولرز کامیاب ہوں گے جو ورائٹی لائیں گے۔ ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرکے بڑا اسکور کرنا چاہیں گی۔
پاکستانی ٹیم تقریباً ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہے اور اس نے اپنے دونوں پریکٹس میچ بھی یہاں کھیلے ہیں۔ ایسے میں اسے یہاں کے حالات کا اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کا آسٹریلیا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ مکمل نہ ہوسکا اور انہیں ہندوستان کے خلاف میدان میں اترنے کا موقع بھی نہیں ملا۔
ٹیمیں درج ذیل ہیں: پاکستان: فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔
نیدرلینڈز: وکرم جیت سنگھ، میکس او داؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈیلیڈے، این انیل تیجا، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، روئیلوف وین ڈیر مروے، آرین دت، پال وین میکرین۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا