سپارکل ویمنز کلب نے اونکولوجی وارڈ، ایس ایم جی ایس ہسپتال، جموں کا دورہ کیا

0
0

کینسر کی پیچیدگیوں سے بچنے کا واحد طریقہ آگاہی ہے: ریتیکاتریہن
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ننھے فرشتوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے اپنی سنجیدہ کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، سپارکل ویمنز کلب نے آج اونکولوجی وارڈ، ایس ایم جی ایس ہسپتال، جموں کا دورہ کیا۔واضح رہے اس تقریب کو اونکولوجی وارڈ کے تمام بچوں کے لیے اسپارکلرز کے مشترکہ مجموعہ کے ذریعے سپانسر کیا گیا۔ اس موقع پربچے گانوں پر جھوم رہے تھے اور جب ان کے پسندیدہ کارٹون کردار دکھائے گئے تو دل بھری ہنسی بھی آئی۔ انہوں نے کیک کاٹنے اور تحفے کے طور پر دیے گئے کھلونوں سے بھی لطف اٹھایا۔اس موقع پر ماہانہ راشن اور صحت بخش کھانے کی اشیاء جو کہ گزشتہ تین سالوں سے جاری ہے ماہانہ تقریب میں فراہم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مالی مدد بھی کی گئی تاکہ وسائل کی کمی سے محروم ضرورت مندوں کے ضروری ٹیسٹ کرائے جا سکیں۔دریں اثناء تقریب میں ڈاکٹر سنجیو (پروفیسر اور ایچ او ڈی) اور چائلڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر جی ایس سینی پیڈیاٹریشن اور ایچ او ڈی، ڈاکٹر سروچی اور وارڈ کی نرسوں نے پروگرام میں شرکت کی۔وہیں اسپارکلرز نے ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پراجیکٹ میں بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسپارکلر اور چیف ترجمان بی جے پی مہیلا مورچہ جموں وکشمیرریتیکا تریہن نے کہا کہ وہ ان بچوں کے پہلے سے ہی تکلیف دہ سفر میں خوشی لانے اور رنگ بھرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلے میں ایس ایم جی ایس ہسپتال کے آنکولوجی وارڈ کو اسپارکل نے گود لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا