لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چھاترو میں 15 روزہ کارپینٹر کورس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کورس 03 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2023 تک چھاترو گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کے 10 نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا ہے، اور کورس کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔یہ اقدام ہنر مندی کی ترقی اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے ہندوستانی فوج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کارپینٹر کورس کا مقصد چھاترو گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو کارپینٹری میں قابل قدر تربیت اور مہارت فراہم کرنا ہے۔وہیں شرکاء کو کارپینٹری کی ضروری مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔